اہم خبریںدنیا بین

ترکی نے شام جانے والے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

0
0

ترکی نے شام جانے والے روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے کہا ہے کہ ترکی نے شام جانے والے روسی سویلین اور فوجی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ ترکی کی جانب سے روس کے خلاف یہ اعلان یوکرین جنگ کے اب تک کے سخت ترین ردعمل میں سے ایک ہے۔

نیٹو کا رکن ملک ہونے کے باوجود ترکی کے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور اس نے یوکرین جنگ کے بعد بھی روس کے خلاف اب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھایا تھا۔

ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کے مطابق روس کے خلاف یہ پابندی تین ماہ تک جاری رہے گی۔ روسی سویلین اور فوجی طیاروں پر ترک فضائی حدود بند کیے جانے کے حوالے سے ابھی تک روس کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کی خانہ جنگی میں ایران اور روس شام کے صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

0
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button