کھیل

کھیل کی دنیا کے وہ عظیم کھلاڑی جو 10 نمبر کی ٹی شرٹ پہنتے ہیں

0
0

کھیل کی دنیا میں کئی ایسے کھلاڑی آئے جنہوں نے اپنے ٹیلنٹ سے دنیا کو متاثر کیا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی چاہے وہ کرکٹ ہو ،فٹبال ہو،ہاکی ہو یا کوئی بھی دوسرا کھیل ہو۔

تفصیلات کے مطابق آج ہم ان عظیم کھلاڑیوں کا ذکر کریں گے جو کھیل کے دوران 10 نمبر کی ٹی شرٹ پہنتے ہیں اور ان کے لئے لکی ثابت ہوا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتا ن  اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی جو کہ 10 نمبر کی ٹی شرٹ پہننا پسند کرتے ہیں اور کئی ایسے نوجوان کھلاڑی ہیں جو اس سے متاژر ہو کر 10 نمبر کی ٹی شرٹ پہنتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے دنیائے کرکٹ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے بے انتہا پیار کرتے ہیں،شاہد آفریدی کے پاس کرکٹ کی تاریخ کا سب سے لمبا چھکا مارنے کا ریکارڈ ہے اور اس کے ساتھ کسی اسپنر کے لئے  تیز ترین گیند کرانے کا ریکارڈ بھی شاہد آفریدی کے پاس ہے۔

دوسرےنمبر پر فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی ہیں جو 10 نمبر کی ٹی شرٹ پہن کر کھیلنا پسند کرتے ہیں،میسی نے کئی اہم ریکارڈز اپنے نام کیے اور کئی قیمتی انعامات بھی اپنی پرفارمنس کی بدولت جیتے،دنیا میسی کو ایک عظیم کھلاڑی کے نام سے یاد رکھتی ہے۔

تیسرے نمبر پر  بھارت کے سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر ہیں جنہیں  لٹؒ ماسٹر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ٹنڈولکر نے کرکٹ میں قدم رکھتے ہی خود کو ایک عظیم کھلاڑی ثابت کیا  اور 100 سینچریز بنانے والے واحد بلے باز سچن ٹنڈولکر ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی اس فہرست میں آتے ہیں جو کھلاڑی 10 نمبر کی ٹی شرٹ پہن کر کھیلتے ہیں۔

شاہین آفریدی نے 10 نمبر کی ٹی شرٹ  کا انتخاب شاہد آفریدی کے نام اور ان کی پرفارمنس کی بدولت  کیا۔

شاہین آفریدی نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے جن میں آئی سی سی بولر آف دی ایئر کا ریکارڈ بھی ہے۔

اس وقت شاہین آفرید ی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

0
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button