اہم خبریںپاکستان

وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، نام سامنے آگئے

2
0

موجودہ حکومت کی وفاقی کابینہ میں کون کون لوگ شامل ہوں گے، اس حوالے سے کئی اہم نام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف  کی کابینہ 30 وزراء پر مشتمل ہوگی جس میں ن لیگ سمیت اتحادی جماعتوں کی بھی بڑی تعداد میں نمائندگی ہوگی۔

وفاقی کابینہ میں سب سے زیادہ 13 وزراء مسلم لیگ ن کے، 10 وزراء پاکستان پیپلز پارٹی کے اورتین وزراء جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی  ف) کے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کی پیشکش کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ محمد آصف، مفتاح اسماعیل، خرم دستگیر، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مرتضی جاوید عباسی، رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری سمیت رضا ربانی، نوید قمر، سید خورشید شاہ ، حنا ربانی کھر، مصطفیٰ کھوکھر، شازیہ مری، شیری رحمان، نفیسہ شاہ کو وزارت دیے جانے جبکہ  قمر زمان کائرہ  کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی رزداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کوئی وزارت نہیں لے رہی ہے۔

جے یو آئی کے مولانا اسد الرحمان اور سینیٹر مرتضیٰ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم  پاکستان اور جے یو آئی کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دینے کی بھی تجویز ہے۔

ایم کیو ایم  پاکستان کے خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ محسن داوڑ اور شاہ زین بگٹی بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

تاہم پیپلز پارٹی کی طرح ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کی تردید کرچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ آج شام حلف اٹھائے گی۔

دریں اثناء جے یو آئی کو گورنر کے پی کے اور باپ پارٹی یا بی این پی مینگل کو گورنر بلوچستان کا عہدہ دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

2
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button