اہم خبریںپاکستاننقطہ نظر

پی آٹی آئی اور مشینوں کا مسئلہ

13
0

حزبِ اختلاف کی بھرپور کوشش ہے کہ کسی طرح عدالت سے اسمبلیوں کی بحالی کا فیصلہ آئے اور وہ جلد از جلد نیب اور ووٹنگ مشینوں کے پرزے ناکارہ کردیں جبکہ الیکٹیبل مشینوں کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم مشینوں کے سہارے کافی حد تک پی ٹی آئی سے علیحدہ کرنے میں پہلے ہی خاطرخواہ کامیابی حاصل کی جاچکی ہے اور اب قوی امکان ہے کہ روحانی مشین بھی زنگ پکڑ رہی ہے اور گلاب سے گلابو کی اڑان بھی لوٹوں کی طرح بھرنے کو ہے۔

مشینوں کے اس کھیل میں کس کو کس قدر کامیابی ہوتی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر پنجاب میں کام صرف مقبولیت پر نہیں چلتا یہاں کچھ اور کاریگری بھی دکھانی پڑتی ہے اور ممکن ہے کہ یہ سارا بوجھ بزداروں پر ڈالا جائے جنہوں نے گزشتہ تین سالوں میں اپنی مشینوں کو خوب تیل دیا ہے اور اب بڑی حد تک نمک حلالی کے لئے بھی تیار ہیں ۔ چنانچہ اب نہ صرف ن لیگ بلکہ اپنے ہی دوستوں سے بھی ایک سخت جان انتخابی معرکے کی امید کی جارہی ہے جس میں سب سے بڑا سوالیہ نشان جنوبی پنجاب پر ہے اور اگر خسرو بختیار کو بھی قبلہ بدلنے کی وحی آتی ہے تو یقیناً اس بات کی تائید ہوجائے گی کہ اب خان سے ریاست کی مشینری بھی جان چھڑوا رہی ہے اور یوں میت کو آخری رسومات کے لئے اس کے آبائی خیبر پختون خواہ تک ہی محدود کردیا جائے ۔

13
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button