سعودی عربسمندر پارپاکستانی

عقیل آرائیں ڈپٹی سیکرٹری اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز تحریک انصاف کے والد کے ایصال ثواب کے لئے جدہ میں تعزیتی نشست

0
0

عقیل آرائیں ڈپٹی سیکرٹری او آئی سی مڈل ایسٹ ،پاکستان تحریک انصاف کے والد حاجی محمد دین آرائیں کی وفات پر
اشفاق واحد جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف جدہ اور پی ٹی آئی سعودی عرب کی سینئر قیادت کی جانب سے جدہ کی ایک مقامی ریسٹورینٹ میں دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں پاکستانی کمیوںٹی کے مختلف سرکردہ سماجی ، سیاسی ، مذہبی اور کاروباری حضرات کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت کی ۔
اسکے علاوہ حالیہ دنوں میں وفات پا جانے والی پی ٹی آئی کے سابقہ فنانس سیکرٹری عامر سجاد ورک کی والدہ ، پی ٹی آئی جدہ کے اڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران خان کے ماموں اور آل پاکستان گروپ ایسوسیشن ایشن جدہ کے صدر چوہدری احسان الہی کے والد کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی گئی ۔

اس تعزیتی نشست میں عقیل آرائیں کے برادر نسبتی محمد ذیشان ، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جدہ اشفاق واحد ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جدہ عمران خان ، میاں احمد بشیر سابقہ صدر جدہ ، قیصر جاوید سابقہ صدر پی ٹی آئی جدہ، میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری محمد خالد رفیق ، ویلفیر سیکرٹری عمران خان ، سینئر رہنما شہباز بھٹی ، ممبر کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی بصیر پراچہ ، سینئر رہنما پی ٹی آئی انوار ناصر ، محمد عامر ،عبداللہ رحمان ، ابن عمران شاہ ، عارف دیشانی ، چوہدری عباس ، گلزار منظور مانگٹ اوورسیز گلف میڈیا کوآرڈینیٹر ، انجینئر ریاض شاہین آفریدی جنرل سیکرٹری پاک کشمیر یکجہتی فورم ،
نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
اس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری محمد اکرم گجر ، صدر جدہ چوہدری رضوان الحق ، جنرل سیکرٹری چوہدری احسان الہی نے فاتحہ خوانی میں خصوصی شرکت کی ۔
میڈیا سے صدر پاک میڈیا جنرلسٹ فورم چوہدری نور الحسن گجر ، فہیم گلستان ملک ، فہد رفیق کھوکھر ، عاطف علی وٹو ، محمد عدیل اور ، چوہدری خالد رفیق بھی موجود رہے۔

0
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button