اہم خبریںسعودی عربسمندر پارپاکستانی

سعودی عرب ،ویزوں کی مہلت 10 روز بعد ختم، اقامے میں توسیع

2
0

ریاض۔ 22جنوری (اے پی پی):سعودی عرب میں ممنوعہ ممالک کے تارکین کو اقاموں اور خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں توسیع کی جو سہولت دی گئی تھی وہ 31 جنوری 2022 کو ختم ہو جائے گی۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل انفارمیشن سنٹر کے تعاون سے ممنوعہ ممالک کے تارکین کو اقامے اور ری انٹری ویزاہ میں توسیع کی جو خودکار سہولت دی گئی تھی وہ 31 جنوری 2022 کو ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ویزوں میں توسیع صرف سہولت صرف ان مقیم غیرملکیوں کو حاصل ہے جہاں سے کورونا وائرس کے باعث ملک آمد پر پابندی لگی ہوئی ہے، اس میں ممنوعہ ملکوں کے وہ غیرملکی شامل نہیں جو سعودی عرب سے نکلنے سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں۔

2
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button