اہم خبریںپاکستانحلقہ فکروفندنیا بیندین و دنیارپورٹسعودی عربسمندر پارپاکستانیمراسلاتنقطہ نظر

25 دسمبر 2021 انسانی تاریخ کا ایک عظیم ترین دن ۔

25
0

25 دسمبر ۔ انسانی تاریخ کی سب سے طاقتور ترین دور بین خلاء میں بھیج دی گئی ۔
ہبل ٹیلی سکوپ سے ھزار گناہ ذیادہ طاقتور اور انسانی تاریخ اور زمین کو کئ ھزار سال کی دوری سے دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والی جیمز ویب ٹیلی سکوپ کو اس وقت خلاء میں بھیجا گیا جب امریکہ آنے والے ایک ھزار سال کی پیش بندی کررہا ہے ۔
اس وقت جب ہم اپنے بنیادی مسائل میں غرق ہیں اور اپنے آپ کو انسانوں کی فہرست میں لانے کی سر توڑ کوششیں کررہے ہیں ایک ایک وقت کی روٹی کے لالے پڑیں ہیں جب ہمارے حکمران ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں لگے ہیں اور ہم اپنی ہی زندگیوں کی ظلمتوں جہالتوں اور عداوتوں میں خوار و زبوں ہیں اس وقت انسان اپنی ترقی کی معراج تک پہنچ چکا ہے ۔
یہ دوربین پہلی دفع خلاء کے ان مداروں سے تصاویر جاری کرے گی جہاں سے آج تک کوئی معلومات حاصل نہیں کی گئ
یہ زمیں کو  دور کی مسافت سے دیکھ کر زمین کی ارتقاء کے ان عوامل کا مشاہدہ کرے گی جو آج تک انسانی پہنچ سے دور تھے ۔ اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے قدرتی عوامل اور ان کے مستقبل کے اثرات پر تحقیق کرے گی ۔
ناسا کے مطابق اگلے دس سال تک یہ دوربین بغیر کسی مدد کے خلاء کے دور ترین مداروں سے جدید ترین طرز پر تھرمل اور ایکسرے تصاویر تک بھیج سکے گی اور اس میں موجود حساس آلات خود اپنی توانائی کی ضروریات پوری کریں گے ۔ اس تمام عمل سے کئ ایسے سائنسی تجربات کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جو کئ دھائیوں سے ساز گار ماحول میس نہ ہونے ہر رکے ہوئے تھے اور امید ہے یہ تجربات نئے سائنسی انقلاب کا پیش خیمہ ہونگے چناچہ آج کے دن کو انسانی تاریخ کے بڑے دنوں میں شمار کیا جارہا ہے ۔

25
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button