اہم خبریںدنیا بین

اومیکرون کے حقیقی خطرات ابھی تک نہیں سمجھے گئے،کورونا متاثرہ افراد دوبارہ اس کا شکار ہوسکتے ہیں ،عالمی ادارہ صحت

2
0

جنیوا۔28نومبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے حقیقی خطرات ابھی تک نہیں سمجھے گئے۔برطانوی ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ اومیکرون کے حقیقی خطرات ابھی تک نہیں سمجھے گئے لیکن ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے وہ لوگ جو کووڈ 19 میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہو گئے ہیں وائرس کی اس نئی قسم کا شکار ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اومیکرون کو تشویش کے اعتبار سے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی اس کیٹگری میں رکھا گیاہے جس میں ڈیلٹا ویرینٹ شامل ہے۔واضح رہے کہ طبی ماہرین جن میں ڈبلیو ایچ او بھی شامل ہے ،نے خبردار کیا ہے کہ نئے وائرس پر جامع تحقیق سے قبل ضرورت سے زیادہ ردعمل کا اظہار نہ کیا جائے ،تاہم عالمی سطح پر 50 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت کا سبب بننے والی وائرس کی وبا کے پیش نظر پریشان حال دنیا خوف میں مبتلا ہے۔

2
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button