سعودی عربسمندر پارپاکستانی

بچے مستقبل کے معمار ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں انکی حوصلہ افزائی کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔

جدہ میں میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا نے نویں تعلیمی ایوارڈ کا انعقادکیا

1
0

بچے مستقبل کے معمار ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں میں انکی حوصلہ افزائی کرنا ایک خوش آئند عمل ہے۔
پچھلی دس سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جدہ سعودی عرب میں میمن ویلفیئر سوسائٹی-ماسا نے نویں تعلیمی ایوارڈ کا انعقاد ہیپی لینڈ پارک جدہ میں کیا جس میں سعودی عرب میں مقیم میمن برادری کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سمیت 400 افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں ماسا کی طرف سے پرائمری اور سیکنڈری کلاسز، او اینڈ اے لیول، گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری ہولڈرز اور حافظ قرآن سمیت 101 بچوں کو شیلڈ، ٹرافی اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
تعلیمی ایوارڈ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ابراھیم خیمانی نے حاصل کی۔ فہیم شیوانی نے نعتیہ کلام پیش کیا۔
جوائنٹ سیکریٹری جاوید اشرف خیرانی نے ماسا کی ایجوکیشن کمیٹی کا تعارف کرایا جسکے سربراہ محمد سراج لالہ ہیں اور جو اپنی ٹیم کے ہمراہ پچھلے دو ماہ سے تعلیمی اسناد کو جمع اور اسکی جانچ کرنے میں مصروف عمل رہی ہے۔
صدر ماسا شعیب سکندر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ایوارڈ کیلئے منتخب تمام بچوں کو مبارکباد پیش کی اور اس ایجوکیشن ایوارڈ کے علاوہ دوسرے تعلیمی پروگرام بھی منعقد کرانے کا عندیہ دیا۔
جنرل سیکرٹری صادق سوراٹھیا نے تمام بچوں کی ماؤں کے کردار کو سراہا کہ جنہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن ایجوکیشن کے وقت بیک وقت ماں اور استاد دونوں کے فرائض سرانجام دئے۔
تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید ناسازی طبیعت کی وجہ سے شرکت نہ کرسکے انکی صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد چھاپڑا نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تعلیمی میدان میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر ماسا کے عہدیداران اور ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔
ماسا کی تاریخ میں پہلی بار انزلنہ جاوید خیرانی اور ضیاء صادق سوراٹھیا کی جانب سے تیار گئی ماسا ڈاکومنٹری فلم پردہ اسکرین پر حاضرین کو دکھائی گئی جسے خوب پذیرائی ملی۔
مسز ارم شعیب سکندر اور ڈاکٹر شائستہ خالد نے بھی اپنے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت اور دور حاضر کے علوم میں مہارت حاصل کرنے پر زور دیا۔
اسٹیج پر سراج آدمجی کا تیار کیا گیا ٹیبلو 6 بچوں نے پرفارم کیا جسے خوب داد و تحسین ملی۔ وقفے وقفے سے تقریب کے دوران مختلف کلاسز کے طالب علموں میں مہمانان کے ہاتھوں ایوارڈ بھی تقسیم کئے جاتے رہے اور مختلف اسپانسرز کی جانب سے دئیے گئے تحائف اور فوڈ کوپنز بھی ہال میں موجود مہمانان میں بانٹے گئے۔
اس ایونٹ میں کمپیئرنگ کے فرائض عمران امین مسقطیہ نے ادا کئے اور ھبا شاہد، اقصی کولساوالا، منال یونس، زینب کبیر اور زین وسیم نے انکی معاونت کی۔ تقریب کے اختتام پر نائب صدر وسیم عبدالرزاق تائی نے تمام مرد و خواتین عہدیداران و ممبران، اسپانسرز، میڈیا نمائندگان، والنٹیرز اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بھرپور کاوشیں کی۔ رات دیر تک بچے اور بڑے ہیپی لینڈ پارک کے جھولوں اور گیمز سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

1
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button