پاکستانکاروبار

ملک میں سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں تیزی کارحجان

2
0

اسلام آباد۔ (اے پی پی):سوتی دھاگا اورسوتی ملبوسات کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران تیزی کارحجان دیکھنے میں آرہاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں سوتی دھاگا کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پربالترتیب 0.92 فیصد اور0.80 فیصد کی نموہوئی ہے،اسی طرح سوتی ملبوسات کی پیداوارمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر0.18 فیصد اور0.50 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 576,125 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 571,565 ٹن تھی۔اسی طرح اگست میں ملک میں 288,075 ٹن سوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی ، گزشتہ سال اگست میں ملک میں سوتی دھاگا کی 285,450 ٹن پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں 175,110000 مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارریکارڈکی گئی ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 174,237000 مربع میٹرسوتی دھاگا کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اگست کے مہینہ میں ملک میں 87,510000 مربع میٹرسوتی ملبوسات کی پیداوارہوئی جو گزشتہ سال اگست کے 87,350000 مربع میٹر پیداوارسے 0.50 فیصدزیادہ ہے۔

حکومت کی طرف سے ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ اوربرآمدات میں اضافہ کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی وجہ سے ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر12.74 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر7.26 فیصدکی بڑھوتری ریکارڈکی گئی ہے۔

 

2
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button