پاکستانکاروبار

سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 11.9 فیصد اضافہ

0
0

اسلام آباد (اے پی پی):سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.9 فیصد کااضافہ ہواہے، اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زرمیں10.2 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرکے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 2.5 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 10.2 فیصد زیادہ جبکہ ستمبرکے مقابلہ میں 5.7 فیصد کم ہے،اکتوبرکے مہینہ میں مسلسل آٹھویں بارسمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات 2.5 ارب ڈالرسے زائد رہی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکا حجم 10.6 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.9 فیصدزیادہ ہے۔ جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سعودی عرب سے ترسیلات زرکا حجم 2.7 ارب ڈالر، یواے ای 2 ارب ڈالر، برطانیہ 1.5 ارب ڈالراورامریکا سے ترسیلات زرکاحجم 1.1 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان نے بتایا کہ موجودہ حکومت اورسٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدمات،سہولیات اورترغیبات دینے کے نتیجہ میں کوویڈ کے باوجود سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

 

0
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button