کھیل

بابراعظم نے کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا

0
0

رنز کی مشین بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔

پاکستانی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھنے والے بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور نصف سنچری بناتے ‏ہوئے ویرات کوہلی کا بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ففٹیز پلس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی 45 اننگز میں 13 ففٹی پلس کے ساتھ سرفہرست تھے تاہم بابراعظم نے نمیبیا کے خلاف نصف سنچری ‏بنائی اور 70 رنز کی باری کھیل کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

ابراعظم نے 49 گیندوں پر 70 رنز بنائے جس میں 7 چوکے شامل تھے۔ آج کی اننگز کے ساتھ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ‏میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں محمد حفیظ 2450 رنز کے ساتھ پہلے اور بابراعظم 2396 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

0
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button