اہم خبریںپاکستانسعودی عربسمندر پارپاکستانیمراسلاتنقطہ نظر

یوتھیا!!!!! شکریہ (حیرت انگیز)

14
0

حالانکہ میں منطق اور دلیل پر پی ٹی آئی کےخلاف سخت گیر موقف سے بھی باز نہیں آتا اور سمجھتا ہوں کہ تحریک انصاف بھی باقیوں سے کچھ ذیادہ مختلف نہیں اور اس تنقید کی بھاری قیمت بھی ادا کرتا ہوں مگر پھر بھی نواز مخالف بیانیے اور دوسری جماعتوں کے خلاف صف آراء ہونے اور عمران خان سے (کم ہوتی) ہوئی اچھی امید پر مجھے مختلف القاب سے نوازا جاتا ہے جس میں ایک لفظ “یوتھیا” بھی ہے ۔ بظاہر کوئی تعبیر نظر نہ آئی اور وجہ سمجھ نہ آئی تو یہ سمجھا کہ شاید باقی بے منطق توجیہات کی طرح ہمارے مخالفین نے یہ بھی کوئی بے عقل سی اصطلاح ایجاد کی ہوگی جس کا مطلب شریف خاندان .کی منی ٹریل کی طرح سامنے نہیں آرھا۔

گویا میں بھی اس فالودے والے کی طرح تھا جسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ زرداری نے اس کے بینک میں اربوں روپے کیوں ڈالے ؟
بحرحال آج محترم مبشر لقمان صاحب نے مدد فرمائی اور ان کے کہنے پر تحقیق کی تو پتا چلا کہ دراصل یہ کوئی تذلیل نہیں بلکہ عزت افزائی ہے اور یہ میرے لئے حیران کن تھا کہ ہمارے مخالفین ہمیں اسقدر احترام و تکریم سے نوازیں گے مگر بحرحال یہ سچ ہے ۔یوتھیا” اطالوی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنیٰ بہنوئی کے ہیں اور اٹلی میں عمومی طور پریہ لفظ باہمی عزت و تکریم کے لئے بھی استعمال ہوتا ہےچناچہ آج سے مجھے اس لفظ سے کوئی عار نہیں بلکہ یقینا یہ تحریک انصاف کے کارکنان میں ایک نئی قوت اور مخالفیں سے ایک نیا “رشتہ “ استوار کرے گا ۔

14
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button