کھیل

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے سے اعتماد بڑھے گا ، محمد حفیظ

6
0

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ یقیناً بارش کی وجہ سے سیریز کے تمام میچز مکمل نہیں ہوسکے مگر جو میچ مکمل ہوا وہاں ہماری کارکردگی اچھی رہی۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی تھی ، ہمیں اس جیت کو انجوائے کرنا چاہیے ، میں کبھی بھی ریگولر بولر نہیں تھا مگر ہمیشہ اعتماد سے بولنگ کرتا ہوں ، بڑی دیر سے بولنگ کا انتظار کررہا تھا، جیسے ہی موقع ملا اس کا فائدہ اٹھایا۔

پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے ، ہمیشہ کہتا ہوں کہ نئے لڑکے کو جب موقع دیں تو پورا موقع دیں ، خوشی ہے کہ وسیم جونیئر کو سیریز میں پورا موقع دیا گیا۔

https://www.bolnews.com

 

6
0

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button